سوال (4223)
کیا یہ حدیث صحیح ہے؟ اس کا کیا حکم ہے؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو مجھ پر جمعہ کے دن اور رات سو مرتبہ درود شریف پڑھے اللہ پاک اس کی سو حاجتیں پوری فرمائے گا۔ [جمع الجوامع : 22355]
جواب
صحیح دلائل کی رو سے کثرت دورود مطلوب و مقصود ہے، مستحب و مشروع ہے، البتہ اس قید کے ساتھ اہل علم نے ان روایات پر بحث کی ہے، یہ جو ہے کہ جو سو مرتبہ پڑھے گا، اس کی سو حاجتیں پوری ہونگی، ان روایات کو ابن باز رحمہ اللہ نے موضوع کہا ہے، بغیر کسی کے قید زیادہ سے زیادہ پڑھا جائے، باقی جمعے کے دن یہ تعداد اور ثواب کو متعین کرنا صحیح نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ