سوال (3100)
جمعہ کے دن جمع بین صلاتین کر سکتے ہیں؟
جواب
جی ہاں جمعے کے دن بھی جمع بین صلاتین کر سکتے ہیں، اس کا بعض علماء نے انکار کیا ہے کہ جمعہ اور عصر جمع نہیں کر سکتے ہیں، لیکن ہمارے نزدیک اس کا کوئی بھی وزن نہیں ہے، کیونکہ جمعہ ظہر کے قائم و مقام ہے، لہذا جمع بین صلاتین جائز ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ