سوال (6470)
ایک شخص نے نذر مانی کہ اللہ تعالیٰ مجھے بیماری سے شفایاب کرے میں مکمل سال ہر جمعے کا روزہ رکھوں گا، اب وہ نذر کو کیسے پورا کرے؟
جواب
اگر اس نے نذر مانی ہے تو روزہ رکھ سکتا ہے، نذر کے روزے کی اجازت ہے، سنگل بھی رکھ سکتا ہے، اگر وہ استطاعت رکھتا ہے، اور اگر نہیں رکھنا چاہتا تو کفارہ دے دے، کفارہ بھی دس مسکینوں کو کھانا کھلائے، کپڑا پہنائے، یا تین دن روزے رکھے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: جمعہ کے دن کو روزے کے ساتھ خاص کرنے کی ممانعت ہے؟
جواب: جمعے کے دن بغیر سبب کے روزہ منع ہے، یہ نذر کا روزہ سببی ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
وہ ایک عمومی بحث ہے، اس نے نذر ہی ایسے مانی ہے، اس پر عمل کیا جا سکتا ہے، اگر وہ کسی اور دن عمل کرتا ہے تو نذر پر عمل ہو جائے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




