سوال (5642)

میں صبح چھ بجے کام کے لیے نکلتا ہوں، جمعہ کے روز میں طلوع آفتاب سے پہلے ہی غسل جمعہ کر لیتا ہوں، کیا یہ عمل درست ہے کیونکہ کام پہ غسل کا اہتمام نہیں کر سکتا راہنمائی فرمائیں؟

جواب

جی ہاں کفایت کر جائے گا، صبح صادق ہوتے ہی غسل کریں گے تو کفایت کر جائے گا، صبح صادق کے بعد بھی کریں گے تو کفایت کر جائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ