سوال (320)

جمعہ مبارک دینا شرعا کیسا ہے؟

جواب

اس کا شریعت میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

سوال: شیخ محترم سوال یہ ہے کہ اسلام میں جمعہ مبارک دینا صحیح ہے یا نہیں؟

جواب: اگر اس دن کو دیگر ایام کے مقابلے میں اس کی فضیلت اور ‘سید الایام’ ہونے کی وجہ سے بابرکت کہا جائے تو یہ درست ہے۔ تاہم، اسے باقاعدہ سنت، لازم یا سلف کا طریقہ قرار دینا شرعی دلیل کے بغیر درست نہیں ہوگا۔ اس عمل کو زیادہ رواج نہیں دینا چاہیے۔ لسانی اعتبار سے لفظ ‘مبارک’ کے مقابلے میں ‘مبروک’ زیادہ موزوں ہے۔ اگر اسے محض برکت کے مفہوم میں استعمال کیا جائے تو ٹھیک ہے، لیکن اگر اسے ایک مستقل عقیدہ یا نظریہ بنا لیا جائے کہ ایسا کہنا، لکھنا یا مبارکباد دینا ناگزیر ہے، تو یہ شرعی دلیل کے بغیر ایک بے بنیاد بات ہوگی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ