سوال (5549)

کیا جمعے کے دن عید آجائے تو جمعے کی رخصت سب کے لیے ہے؟

جواب

جمعے کے دن عید آ جائے تو عید پڑھنے کے بعد رخصت ہے کہ جمعے میں کوئی آنا چاہے تو آئے، نہ آنا چاہے تو نہ آئے، لیکن حدیث میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہم جمعہ پڑھیں گے، لوگ دور دراز سے آتے تھے، آج جیسا ماحول نہیں تھا، یہ سہولت دے دی گئی ہے، اس میں شہری اور دیھاتی کی کوئی بحث نہیں ہے، چالیس آدمی ہوں تو جمعہ ہوتا ہے، گاؤں میں اتنے لوگ ہوں، پھر جمعہ ہے، یہ تمام بحث فقہ میں ہیں، حالانکہ جمعہ سب پڑھتے ہیں، امام بخاری رحمہ اللہ نے ثابت کیا ہے، گاؤں میں جمعہ ہوتا ہے، دو بندوں کا بھی جمعہ ہوتا ہے، اس سے کوئی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے وہ ظہر ادا کرلے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ