سوال (5706)
ایک صاحب کو جمعہ کی نماز میں یاد آیا کہ دوران خطبہ ان کا وضو ٹوٹ گیا تھا انہوں نے دوبارہ وضو نہیں کیا تھا نماز میں ہی ان کو خیال آگیا لیکن انہوں نے نماز پوری کر لی سب لوگ چلے گئے مسجد سے اب وہ دوبارہ نماز پڑھنا چاہ رہے ہیں تو جمعہ کی نماز پڑھیں گے یا ظہر کی پڑھے گا؟
جواب
جمعے کے لیے ایک رکعت پانا ضروری ہے، اب سب کچھ چھوٹ گیا ہے، اب وہ ظہر ادا کرے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ