سوال (2047)
جمعے کے دن خطیب کے لیے تحیۃ المسجد پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ اس بارے میں دلائل اور تفصیل سے رہنمائی فرمادیں۔
جواب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہے کہ آپ مسجد میں تشریف لاتے تو منبر پر بیٹھنے سے پہلے تحیة المسجد ادا کرتے تھے۔
بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا کہ مسجد میں تشریف لاتے ہی منبر پہ بیٹھ جاتے۔
فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ
اگر خطیب منبر پہ آ کے بیٹھے گا تو اس کے ذمے تحیۃ المسجد نہیں ہے، اگر نیچے آکے بیٹھتا ہے، تو عمومی قاعدے کی بناء پر اس کو تحیۃ المسجد پڑھنی چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ