سوال (5512)
کیا جمعے کے دن اشاروں سے کسی کو غلط کام کرنے سے روک سکتے ہیں؟
جواب
کسی کو زبان سے چپ کرانا یہ جائز نہیں، البتہ ہاتھ، سر یا آنکھوں کے اشارے سے اصلاح کی جاسکتی ہے، یا اٹھ کر اس کو خاموش کروائیں، یا تو امام صاحب سے کہہ دیں کہ وہ اس کی اصلاح کرے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




