سوال (5102)
اگر کوئی شخص جمعہ کی نماز کی دوسری رکعت میں شریک ہو جاتا ہے تو کیا اس کو ظہر پڑھنا پڑے گئی یا صرف ایک رکعت یعنی جمعہ کی دو رکعات پوری کرنی پڑیں گئی؟
جواب
حدیث میں بات غالباً موجود ہے، جو ایک رکعت جمعے کی پالے تو اس نے جمعے کی نماز پالی، اس نے ایک رکعت پالی ہے، ایک رکعت اور پڑھے گا، تو اس کا جمعہ ہو گیا ہے، ایک رکعت سے کم پاتا ہے تو وہ ظہر ادا کرے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ