سوال (5837)

جمعے کی نماز کے بعد کتنی سنتیں پڑھنی ہیں؟

جواب

ہماری معلومات کے مطابق جمعے کی نماز کے بعد سنتوں کے حوالے سے چار رکعات والی قولی حدیث ہے، یہ اولی ہے، کیونکہ ظاہر ہے، جب تعداد زیادہ ہوگی تو اجر بھی زیادہ ہوگا، اور قولی حدیث کو ترجیح بھی دی جاتی ہے، فعلی حدیث میں دو رکعت بھی ہیں، لیکن چار رکعت اولی و افضل ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ