سوال (3573)
جمعہ والے دن مریض گهر کے اندر دو رکعتیں پڑھے گا یا چار رکعتیں پڑھے گا اسے کے بارے میں وضاحت فرما دیں۔
جواب
جس کو نماز جمعہ میں سے ایک بھی رکعت نہیں ملی ہے، وہ ظہر ادا کرے گا، جو مریض ہے، مسجد نہیں آ سکا، وہ ظہر ادا کرے گا، خواتین بھی ظہر ہی ادا کریں گی، یہی بات راجح ہے، جمہور کا بھی یہی موقف ہے، باقی ہمارے بعض علماء دو رکعت کے بھی قائل ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
جی وہ مریض گھر پر ظہر کی نماز ہی ادا کریں گے جمعہ کی نماز صرف اس کے لئے ہے جو مسجد میں ہو اور کم از کم ایک رکعت پا لے، ایک رکعت سے کم پانے والا مسجد میں بھی ظہر ہی ادا کرے گا۔
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ