سوال 6868
حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:
جو شخص نماز جمعہ کے بعد اسی جگہ بیٹھ کر سورۃ الفاتحہ، سورۃ الاخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس سات مرتبہ پڑھ لے تو وہ اس جمعہ سے لے کر آنے والے جمعہ تک محفوظ رہتا ہے۔
امام وکیع بن الجراح رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہم نے اس کا تجربہ کیا تو اسے بالکل اسی طرح پایا۔
[المصنف ابن ابی شیبہ: 5493] کیا یہ عمل درست ہے؟
جواب
یہ روایت سندا منقطع ہے اور متن میں اضطراب ہے۔
البتہ بعض نے اسے قبول کیا ہے جو کہ محل نظر ہے۔
والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ




