سوال          (50)

شیخ صاحب اگر کسی بندے پر غسل واجب ہو تو وہ غسل کرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ کا  ذکر کر سکتا ہے ؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں ؟

 جواب

بے وضو یا حالت جنابت میں ذکر و اذکار کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں :

“كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ اللهَ عَلَى كُلِّ أَحْيَانِهِ”.[صحیح مسلم: 373]

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  اپنے تمام اوقات میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے تھے۔

بعض محدثین نے سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنھا کی اس روایت کو غسل و طہارت کے ابواب میں ذکر کیا ہے۔ اس روایت سے انہوں نے  یہ مسئلہ اخذ کیا ہے کہ انسان جنابت کی حالت میں ہو یا جنابت کی حالت میں نہ ہو ہر حالت میں اللہ کا ذکر کر سکتا ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ