سوال (6134)

«جنون عشق سے تو خدا بھی نہ بچ سکا اقبال تعریف حسن یار میں سارا قرآن لکھ دیا»
کیا یہ شاعر درست ہے؟

جواب

انا للہ وانا الیہ راجعون! محترم بھائی یہ کتنا کھلا کفر ہے اللہ کے عاجز ہونے کی نعوذ باللہ دلیل ہے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے درست کہا تھا کہ شرک ہمارے ہاں ایسے داخل ہو گا کہ کسی کو پتا ہی نہیں چلے گا یعنی اتنا کھلا کفر اور اس کے بارے ہمیں پوچھنا پڑے۔

فضیلۃ العالم ارشد حفظہ اللہ

اس طرح لکھنا پڑھنا باطل ہے، لفظ عشق ویسے بھی استعمال نہیں کرنا چاہیے، صفات ثبوتیہ اور سلبیہ دونوں کے لیے ثبوت چاہیے، یہ قاعدہ ہے، یہ بھی معلوم نہیں ہے، علامہ اقبال کا شاعر ہے یا نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ