سوال (279)

اگر ایک آدمی وضو کرنے کے بعد جرابیں پہنتا ہے اور بعد میں سو جاتا ہے اس حال میں کہ جرابیں اتار دی کیا وہ اٹھنے کے بعد جرابوں پر مسح کرسکتا ہے ؟

جواب:

اگر وضو کر کے جرابیں پہنی ہیں ، پھر وضو ٹوٹ گیا پھر ان پر مسح کر لیا ہے ۔ اب اگر جرابیں چینج کرنا چاہتا ہے تو وضوء دوبارہ کرنا پڑے گا ۔ جرابوں پر مسح کے لیے شرط ہے کہ ایسے وضو کے بعد پہنی ہوں جن میں پاؤں دھوئے گے ہوں ،طهارة المسح کے بعد پہنی ہوئی جرابوں پر مسح جائز نہیں ہے ۔
شیخ ابن باز رحمہ اللہ نے اس بات پر اجماع کی طرف اشارہ کیا ہے۔
(1) : پہلی دلیل تو یہ ہے کہ اس کا مخالف کوئی نہیں ہے۔
(2) : حدیث کے الفاظ “انی ادخلتھما طاهرتين” سے مراد کامل طہارت ہے.
(3) : تیسرا یہ کہ اگر ہم یہ شرط نہ لگائیں تو پھر مسح کی مدت کا کوئی فائدہ ہی نہیں ، جس کی بھی مسح کی مدت ختم ہونے لگے وہ طہارة المسح کے بعد جرابیں اتار کے دوبارہ پہن لے پاؤں دھوئے ہی نا ، ایک دن رات مسح کی مدت طے کرنے کا تو پھر کوئی فائدہ نہ ہوا ہے ۔
“امرنا رسول اللہ ان لاننزع خفافنا” اس حدیث کی وجہ سے یہ بات تو صحیح ہے کہ جرابیں اتارنے سے وضو نہیں ٹوٹتا تو پھر یہ موزے اتارنے سے منع کیوں ہے ، اسی لیے کہ اس کے بعد پھر دوبارہ مسح نہیں ہو سکتا ہے۔
واللہ اعلم

فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ