سوال (81)
شیخ صاحب اگر ایک آدمی وضوء کر کے جرابیں پہن کر پھر ان پر مسح کرتا ہے ، کیا اب وہ حالت وضوء میں جرابیں بدل سکتا ہے؟
جواب
اگر وضو کر کے جرابیں پہنی ہیں ، اور پھر وضو ٹوٹ گیا ،پھر ان پر مسح کر لیا ہے ۔ اب اگر جرابیں چینج کرنا چاہتا ہے تو وضوء دوبارہ کرنا پڑے گا ۔ جرابوں پر مسح کے لیے شرط ہے کہ ایسے وضو کے بعد پہنی ہوں جن میں پاؤں دھوئے گئے ہوں ،طهارة المسح کے بعد پہنی ہوئی جرابوں پر مسح جائز نہیں ہے ۔
شیخ ابن باز رحمہ اللہ نے اس بات پر اجماع کی طرف اشارہ کیا ہے۔
واللہ اعلم۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ