سوال (3597)
جرابوں پر مسح کرنے کے متعلق بحوالہ دلائل ارسال کردیں۔
جواب
جرابوں پر مسح کے حوالے سے مرفوعا تو کوئی روایت بھی ثابت نہیں، البتہ موقوفا صحابہ کرام رضی اللہ عنھم سے ثابت ہے۔
جیسا کہ:
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے۔ [مصنف ابن ابی شیبہ: 1991, سندہ،حسن]
سیدنا علی رضی اللہ عنہ: [اوسط فی السنن و الاجماع والاختلاف: 1992، سندہ صحیح]
براء بن عازب رضی اللہ عنہ: [مصنف ابن ابی شیبہ: 1996، سندہ صحیح]
انس بن مالک رضی اللہ عنہ: [سنن کبری للبیھقی: 1356]
عقبہ بن عمرو: [مصنف ابن ابی شیبہ: 2005، سندہ صحیح]
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الباحث احمد بن احتشام حفظہ اللہ