سوال (558)

کوئی شخص واشروم سے ہوکر آئے ، انہیں جوتوں میں نماز پڑھتا ہے ، اس کا کیا حکم ہے درست ہے یا نہیں ؟

جواب

اصل چیز نجاست ہے ، اگر اس کے جوتوں میں نجاست نہیں ہے تو کوئی عیب کی بات نہیں ہے ، وضوء کرتا ہے ، چمڑے کے موزے وغیرہ پہنے ہوئے ان پر مسح کرلیتا ہے ، تو ٹھیک ہے ، ممکن ہے کہ وہاں نجاست نہ ہو ، دور حاضر کے بیت الخلا اس حوالے سے صاف ہوتے ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ