سوال (3283)
“فکساھا عمر أخا له بمكة” کیا اس حدیث سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کفار کو ایسی چیز تحفے میں دے سکتے ہیں جو اسلام میں حلال نہیں ہے؟
جواب
وہ ریشمی جبہ تھا، جو اصلاً حرام نہیں ہے، صرف مردوں کے لیے حرام اور ممنوع ہے، جو چیز اصلاً حرام ہو وہ نہیں دے سکتے ہیں، مثلاً: شراب۔ یہ مردوں عورتوں سب کے لیے حرام ہے۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ