سوال (5431)
قسم کا کفارہ روزوں کی صورت میں ادا کرنا ہو تو فوری دینا ہے یا تھوڑا آگے کر سکتا ہے؟ دو دوستوں کی لڑائی ہو گی تھی تو اب قسم کا کفارہ دینا ہے انہوں نے اب وہ دونوں قسم کا کفارہ ادا کر کے آپس میں بات کریں گے یا پہلے بات کر سکتیں ہیں کفارہ بھی ادا کریں گے؟
جواب
کفارہ پہلے بھی دے سکتے ہیں، کفارہ میں اگر کچھ تاخیر ہو، اگرچہ تاخیر مستحسن نہیں ہے، لیکن گفتگو اس سے پہلی کی جا سکتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ