سوال (5626)

قرآن وحدیث کی روشنی میں کہانت کسے کہتے ہیں؟

جواب

لفظ کہانت حدیث میں استعمال ہوا ہے، جیسا کہ لفظ زنا قرآن و حدیث میں استعمال ہوا ہے، جیسے لفظ ربا بھی استعمال ہوا ہے، اب کوئی کہے کہ قرآن و حدیث سے زنا کی تعریف کریں تو کیا تعریف ہوگی، اس طرح کاہن، کہان اور کہانت کی تعریف قرآن و حدیث سے کیسے ہوگی اور کیا ہوگی، باقی کچھ ضابطے بتائے گئے ہیں، جن سے بندا پہنچاتا ہے کہ یہ زنا، یہ ربا اور یہ کہانت ہے، یہ بھی علماء کرام پر مخفی نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ