سوال (2157)
قاتلین حسین رضی اللہ عنہ سے یزید بن معاویہ نے قصاص کیوں نہیں لیا تھا۔
جواب
ہم سائل سے یہ پوچھتے ہیں کہ سیدنا عثمان ذوالنورین رضی الله عنہ کا قصاص سیدنا علی المرتضیٰ رضی الله عنہ نے کیوں نہیں لیا تھا،
تاریخ اسلام میں ہر ایک بات نقل نہیں کی گئی ہے، ہمارے پاس کیا دلیل ہے، قصاص نہ لینے پر۔۔۔۔۔؟؟ یا اس پر افسردہ نہ ہونے پر۔۔۔۔۔۔۔؟؟
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا قصاص نہیں لیا تھا، اس وجہ سے کہ ملک میں بدامنی اور خانہ جنگی کے حالات تھے۔ ہر طرف خوارج پھیلے ہوئے تھے، اس لیے موقع نہ مل سکا۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
اس حوالے سے فضیلۃ الشیخ کفایت اللہ سنابلی حفظہ اللہ کی کتاب “یزید بن معاویہ” دیکھ لیں ، اس میں خصوصا اس پر باب قائم کیا ہے ، تمام اشکالات کے جوابات دیے ہیں۔
فضیلۃ الباحث افضل ظہیر جمالی حفظہ اللہ