سوال (4229)
کالا کلر جو سر کے بالوں میں لگایا جاتا ہے کیا وہ کلر عورتیں ناخنوں پر لگا سکتی ہیں؟ کیا وضو ہو جاتا ہے؟ اس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ مہندی کی طرح خود بہ خود آہستہ آہستہ اتر جاتا ہے۔ اس کے بارے راہنمائی فرمائیں۔
جواب
خالص سیاہ کلر لگانے میں اختلاف ہے، اس لیے اجتناب بہتر ہے، لیکن کالے کلر کے ساتھ کوئی اور کلر ملا لیا جائے تو جواز موجود ہے، کالا کلر اس میں بذات خود غالب آ جاتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، باقی جو معاملہ سر، داڑھی اور ناخن کا ہے، اگر یہ کلر ایسا ہے، جو بالوں میں پانی جانے سے روکتا ہے، جیسے کچھ چیزیں پلاسٹک کی مانند ہوتی ہیں یا نیل پالش وغیرہ، اگر ایسا ہے تو غسل اور وضوء نہیں ہوگا، پھر وقتی طور پر لگا سکتے ہیں، غسل اور وضوء کے وقت ہٹادیں، اگر پانی گزر جاتا ہے تو پھر کوئی حرج نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ