سوال (1989)

کالا لباس پہننا خصوصا محرم کے مہینہ میں کیسا ہے؟ ایک صحابہ دشمن فرقے کا شعار ہونے کی بنا پر اسے مسلمانوں کے لیے جائز قرار دیا جا سکتا ہے؟

جواب

محرم میں ان کی مشابہت کے سبب اور عامی کے ذہن میں موافقت کا تصور پیدا ہونے سے اجتناب کیا جائے، اس کے علاوہ باقی سال بھر میں جب چاہے پہن لے، ایک جائز اور حلال چیز کو شارع ہی حرام اور ناجائز کہہ سکتے ہیں، ہم نہیں کہہ سکتے ہیں۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ