سوال (4020)

فطرانہ کس کس کو دیا جا سکتا ہے؟ اور یہ بھی بتائیں کہ کیا کم سے کم کتنے دن اعتکاف میں بیٹھا جا سکتا ہے؟

جواب

فطرانہ کے مصارف زکاۃ کے مصارف یعنی فقراء و مساکین، مبلغین اور دعاۃ وغیرہ ہیں، باقی رمضان المبارک میں مسنون اعتکاف آخری عشرہ ہے، اس کے علاؤہ ایک دن یا دو دن کا بھی اعتکاف کیا جا سکتا ہے، لیکن اس کو رواج نہیں دینا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ