سوال (1502)

کھانا بنانے کے حوالے سے اس علاقے میں یہ رواج ہے کہ انہوں نے فوتگی کے حوالے سے ماہ وار کمیٹی ڈالی ہے ، جب کوئی فوت ہوتا ہے تو اس کمیٹی والوں کے ذمہ کھانے کا بندوست کرنا ہوتا ہے اور وہ جنازے کے موقعے پر اعلان کرتے ہیں کہ لوگوں کے لیے کھانے کا بندوست کیا گیا ہے ، تمام لوگ کھانا کھا کر جائیں ؟
اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں ۔

جواب

جذبہ خدمت انسانیت اور اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے لیے اگر ایسا کیا جا رہا ہے کہ ہم غمی کے موقع پر یہ ذمہ داریاں مل جل کے اٹھا لیتے ہیں ، ہم نے اس کے لیے یہ ایک طریقہ کار کمیٹی اور باکس کی صورت میں بنا لیا ہے ، تجہیز و تکفین ، تدفین اور دور سے آئے ہوئے لوگوں کے لیے کھانے پینے کا بندوبست کرنا ہے تو پھر تو ان شاءاللہ کوئی حرج نہیں ہے ، باقی اس کے کوئی خود ساختہ فضائل یا اس کو سنت کے درجے میں نہ رکھا جائے ، اگر ایک انسان عمومی طور پہ چاہتا ہے کہ میت کے گھر والوں کو بے نیاز کر کے یہ ذمہ داری اٹھا لوں ، جیسے فرد واحد کے لیے یہ ذمہ داری اٹھانا جائز ہے ، اسی طرح کچھ لوگ کمیٹی ڈال کر یہ ذمے داری اٹھاتے ہیں، تو ان شاءاللہ کوئی قباحت نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ