سوال (4922)

ایک خاتون ہیں، جو کمزور بھی ہیں اور ان کے پہلے دو بچے ہیں، ایک بچہ ابھی پانچ مہینے کا ہوا ہے تو دوبارہ وہ حاملہ ہو چکی ہیں، اب وہ بہت پریشان ہو رہی ہے کہ کیسے سنبھال پائوں گی اور کیسے تربیت کر پائوں گی۔ تو حمل کو ساقط کرنے کا سوچ رہی ہے؟

جواب

احتیاطی تدابیر پہلے کی جاتی ہیں، احتیاطی تدابیر کے لیے پہلے فتویٰ دینا آسان ہے، لیکن جب حمل قرار پائے تو فتویٰ دینا آسان نہیں ہوتا، اب حمل قرار پاگیا ہے، تو اس کو برقرار رکھیں، اللہ تعالیٰ پر توکل رکھیں، صبر کریں، ہمت کریں، جو پیدا کرتا ہے، وہی پالتا ہے، یہ عقیدہ اہل کفرہ کا تھا کہ کہاں سے کھائے گا اور پیے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ