سوال (4385)
ایک روایت بیان کی جاتی ہے کہ صحابہ کرام کنکریاں اکٹھے کر کے اس پر تسبیحات پڑھ رہے تھے کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں اس مسجد میں نماز نہیں پڑھوں گا، جہاں بدعت ہو رہی ہے، اکثر علماء کرام یہ بدعت کے رد میں بیان کرتے ہیں۔ کیا یہ صحیح ہے۔
جواب
سنن الدارمی کے مقدمے میں یہ روایت موجود ہے، اکثر علماء نے اس روایت کو قبول کیا ہے، ان شاءاللہ یہ روایت صحیح ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
جی ہاں شیخ محترم، سنن الدارمی کے محقق الشیخ حسین سلیم اسد الدارانی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے: اسنادہ جید۔ [سنن الدارمی، حدیث،210] اور علامہ البانی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے:ھذا اسناد صحیح۔ [سلسلۃ الاحادیث الصحیحۃ، جلد 5، ص،12، حدیث 2005]
فضیلۃ العالم امان اللہ عاصم حفظہ اللہ