سوال (6258)
ایک کنواری لڑکی خواب میں دیکھتی ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی دیکھ بھال کر رہی ہے اس سے پیار کر رہی ہے، اور شوہر بھی پاس موجود ہے۔ کیا اس کی کوئی خاص تعبیر ہے؟ رہنمائی فرما دیجیے.
جواب
آنے والے حالات کی طرف اشارہ ہے، نئی زندگی کی طرف اشارہ ہے، ممکن ہے کہ اس کے رشتے کی بات چل رہی ہو، تصور اور خیالات اس پر غالب آگئے ہوں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




