سوال (3965)

آٹو میٹک کپڑے دھونے والی مشین میں اگر ناپاک کپڑے ڈال دیے جائیں تو کیا وہ پاک ہو جائیں گے؟ یا ان کے پاک کرنے کا کیا طریقہ ہوگا؟

جواب

گذارش یہ ہے کہ اس خودکار مشین میں پانی استعمال ہوتا ہے، پانی کسی بھی چیز جو پاک کرنے کا بنیادی عنصر ہے، پہلے کپڑوں سے گندگی مشین صاف کرتی ہے، اس کے بعد صاف پانی سے بھی صاف کرتی ہے، جس سے جو کچھ رہ گیا تھا، وہ بھی صاف ہو جاتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ

سائل: جزاك الله خيرا شيخنا
شیخ محترم مزید تھوڑی سی وضاحت درکار ہے، کیا مشین میں ناپاک کپڑے ڈالنے سے پاک کپڑے بھی ناپاک ہو جائیں گے؟
جواب: کیون ناپاک ہو جائیں گے، اصل چیز پانی ہے، پانی ہر ناپاک چیز کو پاک کرتا ہے، چہ جائیکہ پاک کپڑوں کو ناپاک کردے، اصل بات یہ ہے کہ ہمیں شریعت کے اصولوں کا پتا نہیں ہے، شریعت کا اصول ہے کہ پانی ہر ناپاک چیز کو پاک کر دیتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ