سوال (3315)

جس لباس میں شہد کی مکھی کی تصویر ہو، اس میں نماز کا کیا حکم ہے؟

جواب

نماز ہو جائے گی، باقی تصویر کو اس طرح استعمال کرنا یہ ایک الگ چیز ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: الگ سے کیا مراد ہے؟
جواب: اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کو بنیاد بنا کر یہ کہنا کہ نماز نہیں ہوگی، پھر اس کی کیا دلیل ہے، دونوں حکم کو الگ رکھیں، عقیدہ سلامت ہے، نماز سنت کے مطابق ہے تو ان شاءاللہ نماز ہوگی، اب تصویر کا معاملہ رہ گیا ہے، اس کی حرمت الگ چیز ہے، اس کو جوڑا نہ جائے، باقی ایک شخص قصدا و ارادتاً تصویر کو سامنے رکھ کر نماز پڑھے، تو شاید اس پر فتویٰ لگ جائے، ایسی صورت میں ہم زیادہ سے زیادہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ شاید اس کے کچھ نمبر کم ہو جائیں گے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ