سوال (565)

واشنگ مشین میں کپڑے دھوتے ہوئے گندے پانی کے چھینٹیں پڑنے سے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں؟

جواب

اگر کپڑوں میں نجاست تھی تو گندے پانی کے چھینٹے بھی نجس ہونگے اور کپڑے ناپاک ہوجائینگے، البتہ اگر واشنگ مشین میں دھوئے جانے والے کپڑے میلے ہوں(محض مٹی پسینہ وغیرہ سے) لیکن نجس نہ ہوں تو ان کے چھینٹوں سے آپکے کپڑے نجس نہیں ہونگے۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

نجاست سے پانی کے اوصافِ ثلاثہ میں کوئی تبدیلی نہ ہو تو اس پانی کی طہارت ختم نہیں ہوتی ہے ، ایسی صورت میں وہ چھینٹے پاک ہی ہوں گے۔ واللہ اعلم

فضیلۃ الباحث مدثر فرقان حفظہ اللہ