سوال (6394)

ایک بھائی فیکٹری میں کام کرتے ہیں اور وہ زنانہ کپڑوں کے کمپیوٹرائز ڈیزائن بناتے ہیں جن میں فراکس بھی آتی ہیں (اور فراکس میں تو جسم کے اندرونی خد و خال ظاہر ہورہے ہوتے ہیں)یعنی ان میں سے بعض کپڑے بے پردگی کا باعث ہیں جیسے فراکس تو کیا اس صورت حال میں اس کام کو اختیار کرنا کیسا ہے؟

جواب

سلائی، کڑاہی اور ڈیزائننگ میں کوئی حرج نہیں، حتی کہ بیچنے میں اور فروخت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، الا کہ کوئی خاص صورت ہو، باقی یہ تمام کام مردوں کے ذمے ہیں، کپڑا کٹنگ کرنا، بنانا، ڈیزائن کرنا یہ مردوں کے ذمے ہے، اس میں کوئی حرج نہیں، غیر ضروری طور پر پریشان ہونی کی بات نہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ