سوال 5191

مندرجہ ذیل لنک میں کپڑوں کے ذریعے جادو معلوم کرنے کی حقیقت صحیح ہے؟
https://vt.tiktok.com/ZSHgbeeCwoJCD-7dEKk/

جواب

یہ جو ٹوٹکہ بیان کیا جا رہا ہے، یہ نہ قرآن میں ہے، نہ حدیث میں، نہ اس کا کوئی شرعی ترجمہ یا بنیاد موجود ہے، لہٰذا یہ بدعتی ٹوٹکہ ہے اور اس کے بدعت ہونے میں کوئی شبہ نہیں، اہلِ بدعت کا ہمیشہ یہی طریقہ رہا ہے کہ وہ بے بنیاد الفاظ اور من گھڑت دعوؤں کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں، ایسے لوگوں سے علاج کروانا بھی درست نہیں، کیونکہ ان کے عقائد میں خرابی اور گمراہی پائی جاتی ہے۔
اگر کسی کو اپنے بارے میں یا کسی دوسرے شخص کے متعلق جن، جادو یا نظرِ بد کا خدشہ ہو، تو اسے چاہیے:
1: پانچ وقت کی نماز وقت پر ادا کرے۔
2: نوافل کا اہتمام کرے۔
3: صبح و شام کے اذکار باقاعدگی سے پڑھے۔
4: رقیہ شرعیہ (قرآن و سنت سے ثابت اذکار) خود پڑھے یا کسی عالمِ دین سے مشورہ لے کر پڑھنا شروع کرے۔
اگر ان اعمال کو اخلاص اور یقین سے ادا کیا جائے تو انسان خود ہی محسوس کر لے گا۔ کہ اس پر کوئی اثر ہے یا نہیں۔
خاص طور پر: صبح سو مرتبہ یہ ذکر کرے:

“لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، وهو على كل شيء قدير”

ان شاء اللہ، یا تو وہ ٹھیک ہو جائے گا۔ یا پھر معاملہ صاف طور پر سامنے آ جائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ