سوال (596)

کیا اگر انسان نماز پڑھ لے اور بعد میں معلوم ہو کہ کپڑے پر کسی جانور کی تصویر تھی تو نماز ہو گئی یا نہیں ؟

جواب

تصویر حرام ہے ، نجس نہیں ہے ، نماز درست ہے ، بعض صحابہ کرام کی قمیص یا کوٹ کے بٹنوں پر تصاویر ہوتی تھیں۔ اور وہ یہ لباس زیب تن فرمایا کرتے تھے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ