سوال (5098)
کراچی سے اگر گھارو یا ٹھٹھہ پکنک پر جایا جائے، ایک دن کے لیے تو کیا وہاں پر قصر کی نماز جائے گی یا بغیر قصر کے نماز پڑھی جائے گی؟
جواب
جی ہاں، اس کو عرف عام میں سفر کہا جاتا ہے، عرف عام میں جس کو سفر کہا جاتا ہو، وہ عام طور اپنے شہر سے نکلنا کہلاتا ہے، وہ قصر نماز ہوگی، سفر کا تعین مدت و فاصلے کے حساب سے شدید اختلاف ہے، زیادہ علماء کے ہاں راجح قول یہ ہے کہ عرف عام میں جس کو سفر کہا جائے گا، وہاں نماز قصر ہوگی، کراچی سے گھارو، ٹھٹھہ یا بدین یہاں نماز قصر ہوگی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ