سوال (858)

ہماری کرنسی سونے میں ہے تو ہم کرنسی کی زکوٰۃ 52 تولہ کی قیمت پہ ادا کریں یا سونے کی قیمت پہ ادا کریں ؟

جواب

ہماری کرنسی یا دنیا کی کرنسی کبھی اس کے پیچھے گولڈ ہوا کرتا تھا ، اب ایسا نہیں ہے ، اب صرف دستخط چلتے ہیں ، جب چاہو کاغذ بنالو ، یہ گورنمنٹ کے ہاتھ میں ہے تو اس لیے اب اختلاف رائے پایا جا رہا ہے ، سونا ایک الگ نصاب ہے اور چاندی ایک الگ نصاب ہے ، حدیث میں الگ الگ ذکر ہے ، بیس دینار ہے ، دو سو درہم ہے ، باقی کرنسی کو چاندی کے ساتھ اس لیے ملایا جاتا ہے تاکہ فقراء و مساکین کا بھلا ہو ، کچھ نکل جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سونے یا چاندی کسی بھی حساب سے کرنسی کی زکاۃ ادا کر سکتے ہیں۔ اگر نادار ہیں اور ضرورت کے لیے بمشکل لاکھ دو لاکھ اکٹھا کیا ہے تو سونے کے حساب سے نکالیں۔کرنسیاں اب GDP پر base کرتی ہیں ۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

غریب کے فائدے کے لئے علماء کی رائے ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ