سوال (6452)
کرنڈی کا کپڑا پہننا کیسا ہے؟ کیا اس میں ریشم ہوتا ہے؟
جواب
عام طور پر کرنڈی میں ریشم نہیں ہوتا، شاید کوئی خاص قسم ہو، اگر چالیس فیصد ریشم ہو، ساٹھ فیصد کاٹن ہو تو پھر چلے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
اللہ وسایا کرنڈی سب سے زیادہ مشہور ہے اس میں ریشم نہیں ہوتا۔
باقی آپ شاید بوسکی کہنا چاہتے ہیں اس میں ریشم ہوتا ہے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
مردوں پر خالص ریشم پہننا حرام ہے۔ کرنڈی میں ریشم نہیں ہوتا۔
جو بوسکی عام طور پر 6 ،7 ہزار روپے میں ملتی ہے اس میں ریشم نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔
جو بوسکی 10 ہزار روپے سے اوپر کی ہے اس میں کوئی 20 ،30 فیصد ریشم ہوتی ہے۔
جو بوسکی 40 ہزار کی (ایک سوٹ) ملتی ہے وہ خالص ریشم ہوتی ہے یا اس میں 80 فیصد سے زیادہ ریشم ہوتی ہے۔ اس لئے اگر کوئی 10 ہزار یا 7 ہزار والی بوسکی پہنتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
یہ معلومات میں نے ایک ماہر اور اصول پسند تاجر سے سنی ہیں جو کپڑے کا کاروبار 25 سال سے کر رہا ہے۔
والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ




