سوال (5043)
کربلا کے میدان میں جو سنایا جاتا ہے کہ تین دن پانی بند رہا اس کی کیا حقیقت ہے کیا واقعی پانی بند کر دیا گیا تھا رہنمائی فرمائیں؟
جواب
ہمارے علم وتحقیق کے مطابق اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ باقی نواسہ رسول اکرم صلی الله علیہ وسلم سیدنا حسین ابن علی رضی الله عنہ وغیرہ کو ناحق قتل کیا گیا جو صریح ظلم ہے رب العالمین کی قاتلین حسین ابن علی پر بے شمار لعنت ہو۔
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ
صحیح روایات کے مطابق دس دن، پانچ دن اور چالیس دن پیاسا رہنے کی کوئی کہانی ہے، سب جھوٹ ہے، صحیح روایات میں ایسا کچھ نہیں ہے، ابو مخرف ایک جھوٹا راوی ہے، اس نے سب باتیں گھڑی ہوئی ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ