سوال (3282)

کارخانہ پہ گندم امانتاً طور رکھی جاتی ہے، کارخانے کا مالک کبھی کم ریٹ میں بیچ دیتا ہے، لیکن جب ریٹ بڑھتا ہے، تب اس حساب قیمت دیتا ہے، کبھی کارخانہ والا بڑی قیمت میں گندم سیل کرتا ہے، لیکن گندم جس نے رکھی تھی، وہ دو ماہ کے بعد آتا ہے، تو قیمت مارکیٹ کے حساب سے کم ہوتی ہے، تو کارخانہ والا اسے کم ریٹ والا حساب لگا کر قیمت دیتا ہے، حقیقت میں اسی دوران قیمت بڑی ہوتی ہے۔

جواب

یہ صورت جائز نہیں ہے، اگر یہ امانت رکھی تھی، تو کارخانے کا مالک اسے فروخت نہیں کر سکتا ہے اور امانت اپنے پاس رکھنے کا کچھ معاوضہ بھی نہیں لے سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ