سوال (5183)

اگر کسی بندے نے کوئی بھی نیا نیا کاروبار چلایا ہو تو اس کا افتتاح کس طرح کرنا چاہیے؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں رہنمائی فرما دیں۔

جواب

سب سے پہلے استخارہ کرے، اللہ سے مدد مانگے، مشورے کرے پھر کام شروع کردے۔ بس یہ شرعاً مطلوب ہے۔واللہ اعلم۔
اسکے علاوہ کاروبار کے پہلے دن لوگوں کی دعوت کردینا، کچھ تقسیم کردینا، بانٹ دینا یہ دنیاوی معاملہ ہے جائز ہے۔
باقی قرآن خوانی کرواکر اجتماعی دعاء کروانا اور اس سے برکت و ثواب کی نیت کرنا وغیرہ تو اس سے اجتناب کرنا چاھئیے۔واللہ اعلم ۔
اسی طرح میوزک بینڈ یا رقص و موسیقی کے ساتھ اوپننگ کرنا جائز نہیں۔ جیسا کہ آجکل ٹرینڈ بن چکا ہے۔
اللہ ہماری قوم کو ھدایت دے.

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ