سوال (5071)
مشائخ ایک شورم والا کہتا ہے کہ مجھے پانچ لاکھ روپے دیں میں اس سے گاڑیاں خرید کر کے بیچتا رہوں گا یعنی گاڑیوں کا کاروبار کروں گا آپ کو ہر ہفتے فائدے کے پیسے دیتا رہوں گا، کیا اس طرح کا معاہدہ کرنا صحیح ہے؟
جواب
اگر ہر ہفتے کی رقم فکس نہ ہو بلکہ جو منافع یا نقصان ہو اس کے مطابق دی جائے تو یہ بالکل جائز ہے اسی کو مضاربہ کہتے ہیں۔
اس میں آگے پھر شرائط دیکھی جاتی ہیں کہ وہ مضاربہ ہے یا مشارکہ ہے پھر اسکے حساب سے اس کے منافع کی تقسیم ہو گی۔
فضیلۃ الباحث ارشد حفظہ اللہ