سوال (334)

کیا سنت پر عمل کرتے ہوئے کارپٹڈ مسجد میں نئے جوتے پہن کر نماز پڑھی یا پڑھائی جب سکتی ہے؟

جواب

جوتے نئے ہوں یا پرانے مستعمل ہوں ، ان میں نماز پڑھی جاسکتی ہے ، مسجد کارپیٹڈ ہو یا کوئی دوسری ہو ۔ تاہم جہاں فتنہ پھیلنے کا اندیشہ ہو وہاں اس سنت پر عمل کرکے فساد نہ پھیلایا جائے ۔ جوتا نیا ہو تو نمازیوں کو آگاہ اور مطمئن کرنے کے بعد اس سنت پر عمل کرلیا جائے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

کارپٹڈ مسجد میں جوتے پہن کر نماز پڑھنے پڑھانے سے فتنہ ہی بنے گا اور ضرورت بھی نہیں ہے ، ویسے پڑھنے میں حرج کوئی نہیں ہے ۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ