سوال (4718)
جس شخص کو کثرت کے ساتھ قطرے آتے ہیں، مذی یا ودی اس کے لیے کیا حکم ہے؟
جواب
مذی اور ودی کا حکم نجاست کا ہے، ناپاک ہے، اگر کسی کو یہ مسئلہ ہے تو اس کا حکم مستحاضہ عورت کی طرح ہے، ایک مرتبہ طہارت حاصل کرکے مکمل ایک نماز ادا کرلے گا اور وہ پہلی اور بعد کی سنتیں اس وضوء میں پڑھے گا، پھر اگلی نماز میں پھر اسی طرح کرے گا، تو اس کے لیے ہر نماز پر طہارت ہے، دوران نماز اگر پیشاب آجائے تو ان شاءاللہ اس کا مواخذہ نہیں ہوگا، وہ مجبور ہے اس کا حکم بدل گیا ہے، باقی زیر جامہ استعمال کرے، اس طرح اپنا سلسلہ جاری رکھے، دوائی بھی لے، روحانی علاج بھی کرے، اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ان شاءاللہ آرام آ جائے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ