سوال (6533)
ایک بھائی کا سوال یے کہ صدقہ کس طرح افضل ہے۔ یہاں سب مانگنے والے باہر ملتے ہیں تو کیا آن لائن ہی کسی مسجد کی تعمیر میں یا کسی مسجد مدرسے کیلئے آن لائن ہم پیسے بھیج سکتے ہیں وہ صدقہ شمار ہوگا۔
جواب
صدقہ کی افضلیت کا تعلق آن لائن یا آف لائن کے ساتھ نہیں ہے۔ مستحق شخص اور درست مصرف میں صدقہ لگائیں، چاہے وہ ڈیجیٹل طریقے سے ادا کیا جائے یا عام روایتی انداز سے۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ




