سوال (574)

کوؤں نے مرغی کے بچوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو مرغی ان کوؤں سے اپنے بچوں کو بچانے کے لیے لڑی تھی ، جس کی وجہ سے مرغی کو کوؤں نے کسی نازک جگہ پر مارا ہے ، جس کی وجہ سے مرغی گر گئی تھی ، لیکن اس کا پورا جسم سوا ئے سر کے مفلوج تھا ، لیکن زندہ تھی ، میں نے اس کو ذبح کیا تھا تو ایک قطرہ بھی خون کا نہیں نکلا ہے ، ایسی صورت میں کیا اس مرغی کے گوشت کو کھا سکتے ہیں ؟

جواب

بظاہر کوئی حرج دیکھنے میں نہیں آ رہا ہے کیونکہ آپ نے شرعی طریقے سے بسم اللہ اور اللہ اکبر پڑھ کے اس کو ذبح کیا ہے ، حدیث میں یہ ذکر ہے کہ “ما انحر الدم” جو خون بہا دے اور اس کی رگیں کاٹ دیں ، اس اعتبار سے آپ نے رگیں کاٹ دی ہیں ، اب خون ہوتا تو نکل آتا ، یقیناً اس کو ایسی چوٹ لگی ہے جس نے خون کو خشک کردیا ہے ، اگر آپ نے زندہ مرغی کو ذبح کردیا ہے تو شرعی طور پر کوئی قباحت نہیں ہے ، اس کو کھانے میں کوئی حرج محسوس نہیں کرنا چاہیے ، اگر دل مطمئن نہیں ہو رہا ہے تو کسی اور کو دے دیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ