سوال (1413)

کیا عشر صرف غلہ پر ہے یا چارے وغیرہ پر بھی عشر ہے؟

جواب

ہمارے علم کے مطابق چارے اور سبزیوں میں زکاۃ نہیں ہے ، البتہ یہ اگر وسیع پیمانے پر تجارت کے لیے ہیں تو ان کی آمدنی پر زکاۃ ہوگی جبکہ وہ رقم سال بعد باقی ہو اور باقی رقم کے ساتھ نصاب کو پہنچتی ہو۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ