سوال (3227)

ایک کیک ہے، جس کی شیپ جانور جیسی ہے، اس میں اس کا چہرہ بھی بنا ہوا ہے، اس کی خرید وفروخت اور اس کے کھانے کا کیا حکم ہے؟

جواب

کیک کی بناوٹ و شیپ بنانے والے کے اختیار میں ہے کہ ایسی شیپ بناتا ہے کہ وہ انسان یا جانور کی شیپ دھار لیتا ہے، اس آدمی کو اس طرح نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ کیک کے ذریعے سے تصویر بنانا بھی صحیح نہیں ہے، کسی بھی جگہ تصویر بنالی جائے اس کے لیے حرمت کا فتویٰ ہے، البتہ اگر کسی اور کا پروڈکٹ ہے، وہ اس طرح آتی ہے، تو پھر اس کا حکم ہلکہ ہوگا، لیکن اس کو بھی رواج نہیں دینا چاہیے، باقی آج کل ہر چیز میں تصویر آتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: عمومی طور پر کسی بھی چیز کور پر تصویر ہوتی ہے اور اندر بغیر تصویر کے یہ کیک بھالو کی شکل کا ہے، کیا ہم کھا سکتے ہیں؟
جواب: کسی کیک پر انسان تصویر قصداً و ارادتاً نہیں بناتا ہے، اس کے ہاتھ پر پہنچی ہے تو پہلے سے ہی تصویر بنی ہوئی تھی، اس کو کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے، اصل معاملہ تصویر بنانا اور اس کی نشر و اشاعت کا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ