سوال (1998)

کفریہ ممالک مثلاً امریکہ کی طرف سیر و سیاحت کی غرض سے سفر کرنے کا کیا حکم ہے؟ نیز اس مقصد کے لیے ٹکٹ اور ٹریول کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم کیا ہے؟

جواب

اس امت کی سیاحت جہاد فی سبیل اللہ ہے، بلاد کفر کا سفر غیر ضروری اور بغیر مجبوری کے کرنا یہ جائز نہیں ہے، الولاء والبراء کی کتاب میں عقائد کے مباحث میں اس چیز کو ڈسکس کیا گیا ہے، یہ سفر صحیح نہیں ہے تو اس سفر میں سہولت کار بننا بھی محل نظر ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ